Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

وہ دن کہاں کہ اب کوئی محفل سجائیے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • وہ دن کہاں کہ اب کوئی محفل سجائیے

    وہ دن کہاں کہ اب کوئی محفل سجائیے
    اک دل ہے سو اسی سے محبت نبھائیے
    منسوب کس سے کیجئے اشکوں کے آئنے
    اب کس کی راہ میں یہ خزانے لٹائیے
    منظر جو آنکھ میں ہے گنوا دیجئے اُسے
    پتھر جو دل پہ ہے اُسے کیسے ہٹائیے
    اب کون ہے جو دے ہمیں جینے کا حوصلہ
    اتنے دکھوں میں کس کے لیے مسکرائیے
    کب تک کسی کی یاد سے رکھیےمعاملہ!
    آندھی میں اک چراغ کہاں تک جلائیے
    محسنؔ جو پل میں توڑ دے صدیوں کی دوستی
    اُس بے وفا کی سالگرہ کیا منائیے
    tumharey bas mein agar ho to bhool jao mujhey
    tumhein bhulaney mein shayid mujhey zamana lagey
Working...
X