Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

دیکھے گا جو تجھ رُو کو، سو حیران رہے گا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • دیکھے گا جو تجھ رُو کو، سو حیران رہے گا

    دیکھے گا جو تجھ رُو کو، سو حیران رہے گا
    وابستہ ترے مُو کا، پریشان رہے گا

    منعم نے بِنا ظلم کی رکھ، گھر تو بنایا
    پر آپ کوئی رات ہی مہمان رہے گا


    چھوٹوں کہیں* ایذا سے ، لگا ایک ہی جلاد
    تا حشر مرے سر پہ یہ احسان رہے گا

    چمٹے رہیں گے دشتِ محبت میں سرو تیغ
    محشر تئیں خالی نہ یہ میدان رہے گا


    جانے کا نہیں شور سخن کا مرے ہرگز
    تا حشر جہاں میں میرا دیوان رہے گا

    دل دینے کی ایسی حرکت اُن نے نہیں کی
    جب تک جیے گا میر پشیمان رہے گا
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X