Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اے شخص! اگر جوش کو تو ڈھونڈنا چاہے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اے شخص! اگر جوش کو تو ڈھونڈنا چاہے



    اے شخص! اگر جوش کو تو ڈھونڈنا چاہے
    وہ پچھلے پہر حلقہ عرفاں میں ملے گا
    اور صبح کو وہ ناظر نظارہ قدرت
    طرفِ چمن صحن بیاباں میں ملے گا
    اور دن کو وہ سر گشتہ اِسرار و معانی
    شہر ہنر و کوےّ ادیباں میں ملے گا
    اور شام کو وہ مرد خدا رند خرابات
    رحمت کدہء بادہ فروشاں میں ملے گا
    اور رات کو وہ خلوتی کاکل و رخسار
    بزم طرب و کوچہ خوباں میں ملے گا
    اور ہوگا کوئی جبر تو وہ بندہء مجبور
    مُردے کی طرح کلبہ اِحزاں میں ملے گا
    Hacked by M4mad_turk
    my instalgram id: m4mad_turk
Working...
X