Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

سب چلے جاؤ مجھ میں تاب نہیں نام کو بھی اب اِضطراب نہیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • سب چلے جاؤ مجھ میں تاب نہیں نام کو بھی اب اِضطراب نہیں

    سب چلے جاؤ مجھ میں تاب نہیں
    نام کو بھی اب اِضطراب نہیں

    خون کر دوں تیرے شباب کا میں
    مجھ سا قاتل تیرا شباب نہیں

    اِک کتابِ وجود ہے تو صحیح
    شاید اُس میں دُعاء کا باب نہیں

    تو جو پڑھتا ہے بو علی کی کتاب
    کیا یہ عالم کوئی کتاب نہیں

    ہم کتابی صدا کے ہیں لیکن
    حسبِ منشا کوئی کتاب نہیں

    بھول جانا نہیں گناہ اُسے
    یاد کرنا اُسے ثواب نہیں

    پڑھ لیا اُس کی یاد کا نسخہ
    اُس میں شہرت کا کوئی باب نہیں
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X