اب کسی سے میرا حساب نہیں
میری آنکھوں میں کوئی خواب نہیں
خون کے گھونٹ پی رہا ہوں میں
یہ میرا خون ہے ، شراب نہیں
میں سرابی ہوں میری آس نا چھین
تو میری آس ہے سراب نہیں
نوچ پھینکے لبوں سے میں نے سوال
طاقتِ شوخیِ جواب نہیں
اب تو پنجاب بھی نہیں پنجاب
اور خود جیسا اب دو آب نہیں
غم ابد کا نہیں ہے اُن کا ہے
اور اس کا کوئی حساب نہیں
بودش اک رَو ہے ایک رَو یعنی
اس کی فطرت میں انقلاب نہیں
میری آنکھوں میں کوئی خواب نہیں
خون کے گھونٹ پی رہا ہوں میں
یہ میرا خون ہے ، شراب نہیں
میں سرابی ہوں میری آس نا چھین
تو میری آس ہے سراب نہیں
نوچ پھینکے لبوں سے میں نے سوال
طاقتِ شوخیِ جواب نہیں
اب تو پنجاب بھی نہیں پنجاب
اور خود جیسا اب دو آب نہیں
غم ابد کا نہیں ہے اُن کا ہے
اور اس کا کوئی حساب نہیں
بودش اک رَو ہے ایک رَو یعنی
اس کی فطرت میں انقلاب نہیں