Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اب کسی سے مرا حساب نہیں میری آنکھوں میں کوئی خواب نہیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اب کسی سے مرا حساب نہیں میری آنکھوں میں کوئی خواب نہیں

    اب کسی سے مرا حساب نہیں
    میری آنکھوں میں کوئی خواب نہیں

    خون کے گھونٹ پی رہا ہوں میں
    یہ مرا خون ہے شراب نہیں

    میں سرابی ہوں میری آس نہ چھین
    تو مری آس ہے سراب نہیں

    نوچ پھینکے لبوں سے میں نے سوال
    طاقتِ شوخئ جواب نہیں

    اب تو پنجاب بھی نہیں پنجاب
    اور خود جیسا اب دوآب نہیں

    غم ابد کا نہیں ہے آن کا ہے
    اور اس کا کوئی حساب نہیں

    بودش اک رَو ہے ایک رَو یعنی
    اس کی فطرت میں انقلاب نہیں
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X