Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کیا یقین اور کیا گماں چُپ رہ شام کا وقت ہے میاں۔۔چپ رہ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کیا یقین اور کیا گماں چُپ رہ شام کا وقت ہے میاں۔۔چپ رہ

    کیا یقین اور کیا گماں چُپ رہ
    شام کا وقت ہے میاں۔۔چپ رہ

    ہو گیا قصۂ وجود تمام
    ہے اب آغازِ داستاں۔۔چُپ رہ

    میں تو پہلے ہی جا چکا ہوں کہیں
    تُو بھی جاناں نہیں یہاں۔۔چُپ رہ

    تُو جہاں تھا جہاں جہاں تھا کبھی
    تُو بھی اب تو نہیں وہاں۔۔چپ رہ

    ذکر چھیڑا خدا کا پھر تو نے
    یاں ہے انساں بھی رائگاں۔۔چُپ رہ

    سارا سودا نکال دے سر سے
    اب نہیں کوئی آستاں۔۔چُپ رہ

    اہرمن ہو۔۔خدا ہو۔۔یا آدم
    ہو چکا سب کا امتحاں۔۔چُپ رہ

    درمیانی ہی اب سبھی کچھ ہے
    تُو نہیں اپنے درمیاں۔۔چُپ رہ

    اب کوئی بات تیری بات نہیں
    نہیں تیری۔۔تری زباں۔۔چُپ رہ

    ہے یہاں ذکر حالِ موجوداں
    تُو ہے اب از گزشتگاں۔۔چُپ رہ

    ہجر کی جاں کنی تمام ہوئی
    دل ہوا جونؔ بے اماں چُپ رہ
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X