Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

تم سے بھی اب تو جا چُکا ہوں میں دُور ہا دُور آ چُکا ہوں میں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • تم سے بھی اب تو جا چُکا ہوں میں دُور ہا دُور آ چُکا ہوں میں

    تم سے بھی اب تو جا چُکا ہوں میں
    دُور ہا دُور آ چُکا ہوں میں

    یہ بہت غم کی بات ہو شاید
    اب تو غم بھی گنوا چُکا ہوں میں

    اس گمانِ گماں کے عالم میں
    آخرش کیا بھُلا چُکا ہوں میں

    اب ببر شیر اشتہا ہے میری
    شاعروں کو تو کھا چُکا ہوں میں

    میں ہوں معمار پر یہ بتلا دوں
    شہر کے شہر ڈھا چُکا ہوں میں

    حال ہے اک عجب فراغت کا
    اپنا ہر غم منا چُکا ہوں میں

    لوگ کہتے ہیں میں نے جوگ لیا
    اور دھونی رَما چُکا ہوں میں

    نہیں اِملا دُرست غالب کا
    شیفتہ کو بتا چُکا ہوں میں
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X