Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

گزراں ہے گزرتے رہتے ہیں ہم میاں جان مرتے رہتے ہیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • گزراں ہے گزرتے رہتے ہیں ہم میاں جان مرتے رہتے ہیں

    گزراں ہے گزرتے رہتے ہیں
    ہم میاں جان مرتے رہتے ہیں

    ہائے جاناں وہ ناف پیالہ ترا
    دل میں بس گھونٹ اترتے رہتے ہیں

    دل کا جلسہ بکھر گیا تو کیا
    سارے جلسے بکھرتے رہتے ہیں

    یعنی کیا کچھ بھُلا دیا ہم نے
    اب تو ہم خود سے ڈرتے رہتے ہیں

    ہم سے کیا کیا خدا مکرتا ہے
    ہم خدا سے مکرتے رہتے ہیں

    ہے عجب اس کا حالِ ہجر کہ ہم
    گاہے گاہے سنورتے رہتے ہیں

    دل کے سب زخم پیشہ ور ہیں میاں
    آن ہا آن بھرتے رہتے ہیں


    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X