Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

سرِ صحرا حباب بیچے ہیں لَبِ دریا سراب بیچے ہیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • سرِ صحرا حباب بیچے ہیں لَبِ دریا سراب بیچے ہیں

    سرِ صحرا حباب بیچے ہیں
    لَبِ دریا سراب بیچے ہیں

    اور تو کیا تھا بیچنے کے لیے
    اپنی آنکھوں کے خواب بیچے ہیں

    خود سوال ان لبوں سے کر کے میاں
    خود ہی ان کے جواب بیچے ہیں

    زُلف کوچوں میں شانہ کش نے ترے
    کتنے ہی پیچ و تاپ بیچے ہیں

    شہر میں سب خراب حالوں نے
    حال اپنے خراب بیچے ہیں

    جانِ مَن تیری بے نقابی نے
    آج کتنے نقاب بیچے ہیں

    میری فریاد نے سکوت کے ساتھ
    اپنے لب کے عذاب بیچے ہیں
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X