Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ٹھہروں نہ گلی میں تری وحشت نے کہا تھا میں حد سے گزر جاؤں محبت نے کہا تھا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ٹھہروں نہ گلی میں تری وحشت نے کہا تھا میں حد سے گزر جاؤں محبت نے کہا تھا

    ٹھہروں نہ گلی میں تری وحشت نے کہا تھا
    میں حد سے گزر جاؤں محبت نے کہا تھا

    دَر تک تیرے لائی تھی نسیمِ نفس انگیز
    دَم بھر نہ رُکوں یہ تیری نکہت نے کہا تھا

    احسان کسی سرو کے سائے کا نہ لوں میں
    مجھ سے یہ ترے فتنۂ قامت نے کہا تھا

    مارا ہوں مشیت کا نہیں کچھ مری مرضی
    یہ بھی ترے قامت کی قیامت نے کہا تھا

    دل شہر سے کر جاؤں سفر میں سوئے دنیا
    مجھ سے تو یہی میری سہولت نے کہا تھا
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X