Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

یہاں تو کوئی مَن چلا ہی نہیں کہ جیسے یہ شہرِ بَلا ہی نہیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • یہاں تو کوئی مَن چلا ہی نہیں کہ جیسے یہ شہرِ بَلا ہی نہیں

    یہاں تو کوئی مَن چلا ہی نہیں
    کہ جیسے یہ شہرِ بَلا ہی نہیں

    ترے حسرتی کے ہے دل پر یہ داغ
    کوئی اب ترا مبتلا ہی نہیں

    ہوئی اُس گلی میں فضیحت بہت
    مگر میں وہاں سے ٹَلا ہی نہیں

    نِکل چل کبھی آپ سے جانِ جاں
    ترے دل میں تو ولولہ ہی نہیں

    دمِ آخر جو بچھڑے تو بس
    پتا بھی کسی کا چَلا ہی نہیں

    قیامت تھی اُس کے شکم کی شکن
    کوئی بس مرا پھر چلا ہی نہیں

    اُسے خون سے اپنے سینچا مگر
    تمنا کا پودا پَھلا ہی نہیں

    کہاں جا کے دنیا کو ڈالوں بَھلا
    ادھر تو کوئی مزبلہ ہی نہیں

    اک انبوہِ خونیں دلاں ہے مگر
    کسی میں کوئی حوصلہ ہی نہیں
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X