Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ہے عجب حال یہ زمانے کا یاد بھی طور ہے بھُلانے کا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ہے عجب حال یہ زمانے کا یاد بھی طور ہے بھُلانے کا

    ہے عجب حال یہ زمانے کا
    یاد بھی طور ہے بھُلانے کا

    پسند آیا ہمیں بہت پیشہ
    خود ہی اپنے گھروں کو ڈھانے کا

    کاش ہم کو بھی ہو نصیب کبھی
    عیش دفتر میں گنگنانے کا

    آسمانِ خموشیِ جاوید
    میں بھی اب لب نہیں ہلانے کا

    جان! کیا اب ترا پیالۂ ناف
    نشہ مجھ کو نہیں پِلانے کا

    شوق ہے ِاس دل درندہ کو
    آپ کے ہونٹ کاٹ کھانے کا

    اتنا نادم ہوا ہوں خود سے کہ میں
    اب نہیں خود کو آزمانے کا

    کیا کہوں جان کو بچانے میں
    جونؔ خطرہ ہے جان جانے کا

    یہ جہاں *جون*! اک جہنم ہے
    یاں خدا بھے نہیں ہے آنے کا

    زندگی ایک فن ہے لمحوں کا
    اپنے انداز سے گنوانے کا
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X