Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

تم سے جانم عاشقی کی جائے گی اور ہاں یکبارگی کی جائے گی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • تم سے جانم عاشقی کی جائے گی اور ہاں یکبارگی کی جائے گی

    تم سے جانم عاشقی کی جائے گی
    اور ہاں یکبارگی کی جائے گی

    کر گئے ہیں کوچ اس کوچے کے لوگ
    اب تو بس آوارگی کی جائے گی

    تم سراپا حُسن ہو، نیکی ہو تم
    یعنی اب تم سے بدی کی جائے گی

    یار اس دن کو کبھی آنا نہیں
    پھول جس دن وہ کلی کی جائے گی

    اس سے مِل کر بے طرح روؤں گا میں
    ایک طرفہ تر خوشی کی جائے گی

    ہے رسائی اس تلک دل کا زیاں
    اب تو یاراں نارسی کی جائے گی

    آج ہم کو اس سے ملنا ہی نہیں
    آج کی بات آج ہی کی جائے گی

    ہے مجھے احساس کم کرنا ہلاک
    یعنی اب تو بے حسی کی جائے گی
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X