Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

گھر سے ہم گھر تلک گئے ہوں گے اپنے ہی آپ تک گئے ہوں گے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • گھر سے ہم گھر تلک گئے ہوں گے اپنے ہی آپ تک گئے ہوں گے

    گھر سے ہم گھر تلک گئے ہوں گے
    اپنے ہی آپ تک گئے ہوں گے

    ہم جو اب آدمی ہیں پہلے کبھی
    جام ہوں گے چھلک گئے ہوں گے

    وہ بھی اب ہم سے تھک گیا ہو گا
    ہم بھی اب اس سے تھک گئے ہوں گے

    شب جو ہم سے ہوا معاف کرو
    نہیں پی تھی بہک گئے ہوں گے

    کتنے ہی لوگ حرص شہرت میں
    دار پر خود لٹک گئے ہوں گے

    شکر ہے اس نگاہ کم کا میاں
    پہلے ہی ہم کھٹک گئے ہوں گے

    ہم تو اپنی تلاش میں اکثر
    از سما تا سمک گئے ہوں گے

    اس کا لشکر جہاں تہاں یعنی
    ہم بھی بس بے کمک گئے ہوں گے

    جونؔ ، اللہ اور یہ عالم
    بیچ میں ہم اٹک گئے ہوں گے
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X