Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کر لیا خود کو جو تنہا میں نے یہ ہنر کِس کو دکھایا میں نے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کر لیا خود کو جو تنہا میں نے یہ ہنر کِس کو دکھایا میں نے

    کر لیا خود کو جو تنہا میں نے
    یہ ہنر کِس کو دکھایا میں نے

    وہ جو تھا اس کو مِلا کیا مجھ سے
    اس کو تو خواب ہی سمجھا میں نے

    دل جلانا کوئی حاصل تو نہ تھا
    آخرِ کار کیا کیا میں نے

    دیکھ کر اس کو ہُوا مست ایسا
    پھر کبھی اسکو نہ دیکھا میں نے

    شوقِ منزل تھا بُلاتا مجھ کو
    راستہ تک نہیں ڈھونڈا میں نے

    اک پلک تجھ سے گزر کر ، تا عمر
    خود ترا وقت گزارا میں نے

    اب کھڑا سوچ رہا ہوں لوگو!
    کیوں کیا تم کو اِکھٹا میں نے
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X