Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اک چراغاں ہے حرم میں دیر میں جشن اس کا ہے دل و جاں بٹ گئے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اک چراغاں ہے حرم میں دیر میں جشن اس کا ہے دل و جاں بٹ گئے

    جب تری خواہش کے بادل چھٹ گئے
    ہم بھی اپنے سامنے سے ہٹ گئے

    رنگِ سرشاری کی تھی جِن سے رَسَد
    دل کی ان فصلوں کے جنگل کٹ گئے

    اک چراغاں ہے حرم میں دیر میں
    جشن اس کا ہے دل و جاں بٹ گئے

    شہرِ دل اور شہرِ دنیا الوداع
    ہم تو دونوں کی طرف سے کٹ گئے

    ہو گیا سکتہ خرد مندوں کو جب
    مات کھاتے ہی دوانے ڈٹ گئے

    چاند سورج کے عالم اور واپسی
    وہ ہوا ماتم کہ سینے پھٹ گئے

    کیا بتائیں کتنے شرمندہ ہیں ہم
    تجھ سے مِل کر اور بھی ہم گھٹ گئے
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X