Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

مجھ کو شبِ وجود میں تابشِ خواب چاہیے شوقِ خیال تازہ ہے یعنی عذاب چاہیے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • مجھ کو شبِ وجود میں تابشِ خواب چاہیے شوقِ خیال تازہ ہے یعنی عذاب چاہیے

    مجھ کو شبِ وجود میں تابشِ خواب چاہیے
    شوقِ خیال تازہ ہے یعنی عذاب چاہیے

    آج شکستِ ذات کی شام ہے مجھ کو آج شام
    صرف شراب چاہیے ، صرف شراب چاہیے

    کچھ بھی نہیں ہے ذہن میں کچھ بھی نہیں سو اب مجھے
    کوئی سوال چاہیے کوئی جواب چاہیے

    اس سے نبھے گا رشتۂ سود و زیاں بھی کیا بھلا
    میں ہوں بَلا کا بدحساب اس کو حساب چاہیے

    امن و امانِ شہرِ دل خواب و خیال ہے ابھی
    یعنی کہ شہرِ دل کا حال اور خراب چاہیے

    جانِ گماں ہمیں تو تم صرف گمان میں رکھو
    تشنہ لبی کو ہر نفس کوئی سراب چاہیے

    کھُل تو گیا ہے دل میں ایک مکتبِ حسرت و اُمید
    جونؔ اب اس کے واسطے کوئی نصاب چاہیے
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X