Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Sirgoshii

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Sirgoshii


    سرگوشی


    تمہیں کیا ہو گیا ہے
    بتائو تو سہی اے جان جاں ! جانانِ جاں! آخر تمہیں کیا ہوگیا ہے
    اپنی ہی آواز سے ڈرنے لگے ہو اپنے ہی سائے سے گھبرانے لگے ہو
    اپنے ہی چہرے سے شرمانے لگے ہو
    بتائو تو سہی ۔۔آخر تمہیں کیا ہو گیا ہے
    چلو ہم نے یہ مانا یہ زمانہ اب تمہارے بس سے
    باہر ہوگیا ہے
    ان دنوں میں بے حسی کے موسموں میں دل کا خوں ہونا
    مقدر ہو گیا ہے
    مگر اس قہرمان بستی میں دو آنکھیں تو ایسی ہیں کہ جن میں
    کوئی اندیشہ نہیں ہے اور جن کے خواب یکساں ہیں
    بہت ہی مبہم سی تعبیر کا امکان تو ہے
    یہ شب گزرے نہ گزرے صبح پر ایمان تو ہے
    تو پھر اے جان ِ جاں ویراں کیوں ہو
    اس قدر شاداب آنکھیں جب دعا گو ہیں تو اتنے بے سر و ساماں
    کیوں ہو
    بتاو تو سہی اے جان ِ جاں آخر تمہیں کیا ہو گیا ہے
    اپنی ہی آواز سے ڈرنے لگے ہو
    اپنے ہی چہرے سے شرمانے لگے ہو
    اپنے ہی سائے سے گھبرانے لگے ہو
    :(

  • #2
    Re: Sirgoshii

    wow, nice one
    thanks for sharing with us





    Comment

    Working...
    X