Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Koi Junoon Koi sodaa na sir ma rakha jaay

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Koi Junoon Koi sodaa na sir ma rakha jaay



    کوئی جنون کوئی سودا نہ سر میں رکھا جائے
    بس اک رزق منظر نطر میں رکھا جائے

    ہوا بھی ہوگئی میثاق ِ تیرگی میں فریق
    کوئی چراغ نہ اب راہگزر میں رکھا جائے

    اسی کو بات نہ پہنچے جسے پہنچنی ہو
    یہ الزام بھی عرض ِ ہنر میں رکھا جائے

    نہ جانے کون سے ترکش کے تیر کب چل جائیں
    نشان ِ مہر کمان ِ سپر میں رکھا جائے

    وفا گمان ہی ٹھہری تو کیا ضرور کہ اب
    لہاظ ہمسفری بھی سفر میں رکھا جائے

    ہر اک سے پوچھتے پھرتے ہیں تیرے خانہ بدوش
    عذاب دربدری کس کے گھر میں رکھا جائے

    ہمیں بھی عافیت ِ جاں کا ہے خیال بہت
    ہمیں بھی حلقہ نامعتبر میں رکھا جائے
    :(
Working...
X