Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

مدتوں بعد میرا سوگ منانے آئے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • مدتوں بعد میرا سوگ منانے آئے

    مدتوں بعد میرا سوگ منانے آئے
    لوگ بھولا ہوا کچھ یاد دلانے آئے

    بڑھ گیا دل کے جنازے میں ستاروں کا ہجوم
    کتنے غم ایک تیرے غم کے بہانے آئے

    رات اک اُجڑی ہوئی سوچ میرے پاس آئی
    اور پھر اُجڑے ہوئے کتنے زمانے آئے

    ایک اک کر کے حوادث بڑی ترتیب کے ساتھ
    مرحلہ وار میرا ساتھ نِبھانے آئے

    نقش پختہ تھا تیرے غم کا وگرنہ موسم
    بارہا دل سے میرے اس کو مٹانے آئے

    فرحت عباس شاہ
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

  • #2
    Re: مدتوں بعد میرا سوگ منانے آئے

    بہت ہی خوبصورت انتخاب

    رات اک اُجڑی ہوئی سوچ میرے پاس آئی
    اور پھر اُجڑے ہوئے کتنے زمانے آئے

    یہ شعر بہت اچھا لگا لیکن اس میں کچھ خامی بھی محسوس ہو رہی ہے
    معلوم نہیں آپ نے کہاں سے لی ہے یہ نظم یا پھر لکھنے میں غلطی ہوئی ہے

    اوہ اردو تو آپ لکھتی ہی نہیں لازمی طور پر پھر جہاں سے آپ نے لی ہے وہاں پر ہی کچھ غلطی موجود ہے :(۔
    :star1:

    Comment

    • #3
      Re: مدتوں بعد میرا سوگ منانے آئے

      Originally posted by S.Athar View Post
      بہت ہی خوبصورت انتخاب

      رات اک اُجڑی ہوئی سوچ میرے پاس آئی
      اور پھر اُجڑے ہوئے کتنے زمانے آئے

      یہ شعر بہت اچھا لگا لیکن اس میں کچھ خامی بھی محسوس ہو رہی ہے
      معلوم نہیں آپ نے کہاں سے لی ہے یہ نظم یا پھر لکھنے میں غلطی ہوئی ہے

      اوہ اردو تو آپ لکھتی ہی نہیں لازمی طور پر پھر جہاں سے آپ نے لی ہے وہاں پر ہی کچھ غلطی موجود ہے :(۔
      ہا کہی سے لی ہے میں نے جو غلطی ہے بتا دیں ٹھیک کر دوں گی

      :--d
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      • #4
        Re: مدتوں بعد میرا سوگ منانے آئے

        Originally posted by Aanchal View Post
        ہا کہی سے لی ہے میں نے جو غلطی ہے بتا دیں ٹھیک کر دوں گی

        :--d
        نہیں آپ کی اپنی کوئی غلطی نہیں
        شعر بے وزن سا معلوم ہو رہا ہے پہلا مصرعہ کچھ جچ نہیں رہا۔
        :star1:

        Comment

        • #5
          Re: مدتوں بعد میرا سوگ منانے آئے

          بہت ہی عمدہ انتخاب۔
          :rose

          Comment

          Working...
          X