Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر


    یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر
    وہ انتظار تھا جس کا، یہ وہ سحر تو نہیں
    یہ وہ سحر تو نہیں جس کی آرزو لے کر
    چلے تھے یار کہ مل جائے گی کہیں نہ کہیں
    فلک کے دشت میں تاروں کی آخری منزل
    کہیں تو ہوگا شبِ سست موج کا ساحل
    کہیں تو جاکے رکے گا سفینۂ غمِ دل

    جواں لہو کی پراسرار شاہراہوں سے
    چلے جو یار تو دامن پہ کتنے ہاتھ پڑے
    دیارِ حسن کی بے صبر خواب گاہوں سے
    پکارتی رہیں باہیں، بدن بلاتے رہے
    بہت عزیز تھی لیکن رخِ سحر کی لگن
    بہت قریں تھا حسینانِ نور کا دامن
    سبک سبک تھی تمنا، دبی دبی تھی تھکن

    سنا ہے ہو بھی چکا ہے فراقِ ظلمت و نور
    سنا ہے ہو بھی چکا ہے وصالِ منزل و گام
    بدل چکا ہے بہت اہلِ درد کا دستور
    نشاطِ وصل حلال و عذابِ ہجر حرام
    جگر کی آگ، نظر کی امنگ، دل کی جلن
    کسی پہ چارۂ ہجراں کا کچھ اثر ہی نہیں
    کہاں سے آئی نگارِ صبا، کدھر کو گئی
    ابھی چراغِ سرِ رہ کو کچھ خبر ہی نہیں
    ابھی گرانئ شب میں کمی نہیں آئی
    نجاتِ دیدہ و دل کی گھڑی نہیں آئی
    چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی


    میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

  • #2
    Re: یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر

    کیا ہوا اگر اپ نے بات کرنے سے منع کیا ہے۔۔
    پھر بھی داد تو دینی پڑے گی نا۔۔۔
    فیض صاحب کی بہترین غزل مہیا کرنے کے لئے بہت بہت شکریہ
    عمدہ انتخاب جناب ۔۔۔ جاری رکھیں

    Comment


    • #3
      Re: یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر



      بہت خوب


      Comment


      • #4
        Re: یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر

        nice one





        Comment


        • #5
          Re: یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر

          wo tu meny us thread mein kaha tha ap b tu dhamki dy ry thy... :p

          pasand karny ka shukriya....

          Originally posted by -=The Driver=- View Post
          کیا ہوا اگر اپ نے بات کرنے سے منع کیا ہے۔۔
          پھر بھی داد تو دینی پڑے گی نا۔۔۔
          فیض صاحب کی بہترین غزل مہیا کرنے کے لئے بہت بہت شکریہ
          عمدہ انتخاب جناب ۔۔۔ جاری رکھیں
          میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

          Comment


          • #6
            Re: یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر

            pasand karny ka bhot shukriya....

            Originally posted by Areej View Post


            بہت خوب


            Originally posted by Baniaz Khan View Post
            nice one
            میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

            Comment


            • #7
              Re: یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر

              Originally posted by crystal_thinking View Post
              wo tu meny us thread mein kaha tha ap b tu dhamki dy ry thy... :p

              pasand karny ka shukriya....


              maine kab dhumki di hai... mai to khud etna darpok hun keh kia bataun apko... :(

              Comment

              Working...
              X