ہوا سے مل کر چنری کاہے مجھ کو ستائے؟ سجنی، اڑ اڑ کر تجھ کو یہ کچھ سمجھائے رنگ ہتھیلی پر مہندی کا کیسا لا گے ؟ لگتا ہے اِک شعلہ سا اس پر لہرائے ہونٹوں کی یہ لالی آخر کیا کہتی ہے؟ سجنی، گیت ملن کا کوئی تو بھی گائے بولو، ماتھے کی یہ بندیا کیوں چھیڑے ہے؟ یہ کہتی ہے تو ساجن کا ساتھ نبھائے کان کا جھمکا ہولے ہولے کیا کہتا ہے؟ تیرا سجنا شہر سے تجھ کو ملنے آئے ! کس کے لئے ہے بولو یہ چوڑی کی کھن کھن ؟ جس کے شانوں پر تو زلفوں کو لہرائے آنچل کیوں بیتاب ہے گھونگٹ بن جانے کو؟ گوری، اس کو خواب کسی نے ہیں دکھلائے چاندی میں سندور ملایا کس نے بولو؟ جس نے سرخ گلابوں کے ہیں رنگ چرائے کیوں تکتا ہے چندا بدلی سے چھپ چھپ کر؟ تیرے روپ سنہرے سے چندا شرمائے ***
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
Hawa se mil kar chunari kaahe mujh ko sataey?
Collapse
X
Comment