Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Sehali ab bata to ne kaha tha kuch bataon gee?

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Sehali ab bata to ne kaha tha kuch bataon gee?

    سہیلی، اب بتا تو نے کہا تھا کچھ بتاؤں گی !
    سکھی، سوچا ہے اب کے خواب کا چہرہ بناؤں گی

    سہیلی، تیرے ساجن نے کسی سے ناطہ جوڑا تو ؟
    سکھی، پروا نہیں کوئی ، نہیں خاطر میں لاؤں گی

    سہیلی، جانتی ہے مرد تو بیدرد ہوتا ہے
    سکھی، وہ ڈول جائے گا میں جب کاجل لگاؤں گی

    سہیلی، اس کو بھاتی ہے صدا کلیاں چٹکنے کی
    سکھی مبہوت ہو جائے گا میں، جب گنگناؤں گی

    سہیلی، تیرے ساجن کو ہرن کی چال بھاتی ہے
    سکھی، اِس چال سے ایمان اس کا ڈگمگاؤں گی

    سہیلی، خواب وادی میں اسے بھیجے گی تو کیونکر؟
    سکھی، میں ریشمی باتوں کا جب جادو جگاؤں گی

    سہیلی، سب گِلے شکوے بھلا وہ کب بھلائے گا؟
    سکھی، پلکوں کی جھالر کو میں جب یکدم اٹھاؤں گی

    سہیلی، تیری باتوں میں نہیں آیا تو کیا ہو گا ؟
    سکھی، ہونٹوں کی لالی سے میں اس کو آزماؤں گی

    سہیلی، یہ بھی ممکن ہے کہ تجھ کو چھوڑ جائے وہ
    سکھی، اِس زلف کی زنجیر سے میں باندھ لاؤں گی

    سہیلی، گر یہ ساری کوششیں بیکار نکلیں تو؟
    سکھی، اشکوں سے بھی تو کام کچھ نہ کچھ چلاؤں گی

    سکھی، ہر بات ساجن کی تجھے معلوم ہے کیسے ؟
    سہیلی، اب تو جانے دے، میں پھر آ کر بتاؤں گی

  • #2
    Re: Sehali ab bata to ne kaha tha kuch bataon gee?

    nice,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,


    Comment

    Working...
    X