Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Kaho kya jal raha hai phir jahan main aashyan is ka?

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Kaho kya jal raha hai phir jahan main aashyan is ka?




    کہو، کیا جل رہا ہے پھر جہاں میں آشیاں اس کا ؟
    نہیں ، جب دل سلگتا ہے تو اٹھتا ہے دھواں اس کا
    بھلا کیوں پھول کی پہچان بنتی ہے مہک اسکی ؟
    سنو ، سورج کی کرنوں سے ہی ملتا ہے نشاں اس کا
    کہو، کیا راہِ الفت میں دل و جاں وار سکتے ہو ؟
    سنو ، دل کی زمیں اس کی نظر کا آسماں اس کا
    بھلا کب دنی پڑتی ہے وضاحت سامنے سب کے ؟
    پتہ جب پوچھتی ہیں آ کے ہم سے دوریاں اس کا
    خطا دونوں کی تھی لیکن سزا کیوں ایک نے پائی؟
    سنو تنہا تھا دل اپنا مگر سارا جہاں اس کا
    سنو ، اس بےوفا کی یاد تو آتی نہیں ہو گی ؟
    سنو ، دل رک سا جاتا ہے جو آتا ہے دھیاں اس کا
    سنو، وہ ہر جگہ جا کر تمہیں بدنام کرتا ہے !
    کہا، یہ جاں سلامت ہے ، رہے جاری بیاں اس کا
    بچھڑ کر کیا کبھی سوچا اسے ملنے کے بارے میں ؟
    سنو، دھرتی کے ہم باسی ، فلک پر ہے مکاں اس کا



Working...
X