Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

بہادر شاہ ظفر--- یہی ایک غم ہے ، یہی اک الم ہے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • بہادر شاہ ظفر--- یہی ایک غم ہے ، یہی اک الم ہے

    یہی ایک غم ہے، یہی اک الم ہے
    یہی اک الم ہے، یہی ایک غم ہے

    مری چشم نم ہے اسی رنج و غم میں
    اسی رنج و غم میں مری چشم نم ہے

    مجھے دم بدم ہے یہی اک تردد
    یہی اک تردد مجھے دم بدم ہے

    خفا کیوں صنم ہے نہیں بھید کھلتا
    نہیں بھید کھلتا خفا کیوں صنم ہے

    خدا کی قسم ہے یہ کہتا ہوں سچ میں
    یہ کہتا ہوں سچ میں خدا کی قسم ہے

    ستم ہی کرم ہے مجھے اس صنم کا
    مجھے اس صنم کا ستم ہی کرم ہے

    ظفر کیا ستم ہے ہوا دوست دشمن
    ہوا دوست دشمن ظفر کیا ستم ہے



    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: بہادر شاہ ظفر--- یہی ایک غم ہے ، یہی اک الم ہے

    umda intekhab

    Comment


    • #3
      Re: بہادر شاہ ظفر--- یہی ایک غم ہے ، یہی اک الم ہے

      Beautiful ghazal hai :tali:





      Comment

      Working...
      X