کیجیئے نہ دس میں بیٹھ کر آپس میں بات چیت
کیجیئے نہ دس میں بیٹھ کر آپس میں بات چیت
پُہنچے گی دس ہزار جگہ دس کی بات چیت
کب تک رہیں خاموش کہ ظاہر سے آپ کی
ہم نے بُہت سُنی کس و نا کس کی بات چیت
مدت کے بعد حضرتِ ناصح کرم کیا
فرمایئے مزاج ِ مقدس کی بات چیت
پر ترکِ عشق کے لیئے اظہار کچھ نہ ہو
میں کیا کروں نہیں یہ میرے بس کی بات چیت
کیا یاد آ گیا ہے ظفر پنجہء نگار
کچھ ہو رہی ہے بند و مُخمس کی بات چیت
بہادر شاہ ظفر
Comment