Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

عبادتوں کی طرح میں یہ کام کرتا ہوں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • عبادتوں کی طرح میں یہ کام کرتا ہوں

    عبادتوں کی طرح میں یہ کام کرتا ہوں
    میرا اصول ہے پہلے سلام کرتا ہوں

    مخالفت سے میری شخصیت سنورتی ہے
    میں دشمنوں کا بڑا احترام کرتا ہوں

    میں اپنی جیب میں اپنا پتا نہیں رکھتا
    سفر میں صرف یہی اہتمام کرتا ہوں

    میں ڈر گیا ہوں بہت سایہ دار پیڑوں سے
    ذرا سی دھوپ بچھا کر قیام کرتا ہوں

    مجھے خدا نے غزل کا ہے دریا بخشا
    یہ سلطنت میں محبت کے نام کرتا ہوں

    ( بشیر بدر کے مجموعے " آس " سے انتخاب )
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: عبادتوں کی طرح میں یہ کام کرتا ہوں

    bohat aala

    Comment

    Working...
    X