:salam:
ریت بھری ہے ان آنکھوں میں تم اشکوں سے دھولینا
کوئی سوکھا پیڑ ملے تو اس سے لپٹ کے رو لینا
اس کے بعد بھی تم تنہا ھو جیسے جنگل کا رستہ
جو بھی تم سے پیار سے بولے ساتھ اسی کے ھو لینا
کچھ تو ریت کی پیاس بجھائو جنم جنم سے پیاسی ہے
ساحل پر چلنے سے پہلے اپنے پاوءں بھگو لینا
ہم نے دریا سے سیکھی ہے پانی کی پردہ داری
اوپر اوپر ہنستے رہنا ، گہرائی میں رو لینا
روتے کیوں ہو دیل والوں کی قسمت ایسی ہوتی ہے
ساری رات یوںہی جاگو گے دن نکلے تو سو لینا