Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

وہ عِشق جو ہم سے رُوٹھ گیا، اب اس کا حال بتائ&

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • وہ عِشق جو ہم سے رُوٹھ گیا، اب اس کا حال بتائ&

    وہ عِشق جو ہم سے رُوٹھ گیا، اب اس کا حال بتائیں کیا

    وہ عِشق جو ہم سے رُوٹھ گیا، اب اس کا حال بتائیں کیا
    کوئی مہر نہیں کوئی قہر نہیں پھر سچا شعر سنائیں کیا
    اِک ہِجر جو ہم کو لاحق ہے تا دیر اسے دہرائیں کیا
    وہ زہر جو دِل میں اتار لیا پھر اس کے ناز اُٹھائیں کیا
    پھر آنکھیں لہو سے خالی ہیں یہ شمعیں بجھنے والی ہیں
    ہم خُود بھی کسی کے سوالی ہیں اس بات پہ ہم شرمائیں کیا
    اِک آگ غمِ تنہائی کی جو سارے بدن میں پھیل گئی
    جب جسم ہی سارا جلتا ہو پھر دامنِ دل کو بچائیں کیا
    ہم نغمہ سرا کچھ غزلوں کے ہم صُورت گر کچھ چہروں کے
    بے جذبۂ شوق سنائیں کیا کوئی خواب نہ ہو تو بتائیں کیا
    u can't gain RESPECT by choice nor by requesting it... it is earned through your words & actions."

    :pr:
Working...
X