Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

زندگی کے میلے میں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • زندگی کے میلے میں

    زندگی کے میلے میں
    خواہشوں کے ریلے میں
    تم سے کیا کہیں جاناں
    اس قدر جھمیلے میں
    وقت کی روانی ہے بخت کی گِرانی ہے
    سخت بے زمینی ہے سخت لامکانی ہے
    ہجر کے سمندر میں
    تخت اور تختے کی ایک ہی کہانی ہے
    تم کو جو سنانی ہے
    بات گو ذرا سی ہے
    بات عمر بھر کی ہے
    عمر بھر کی باتیں کب دَو گھڑی میں ہوتی ہیں

    درد کے سمندر میں
    اَن گِنت جزیرے ہیں، بیشمار موتی ہیں
    آنکھ کے دریچے میں تم نے جو سجایا تھا
    بات اُس دیئے کی ہے
    بات اُس گِلے کی ہے
    جو لہو کی خلوت مین چور بن کے آتا ہے
    لفظ کی فصیلوں پہ ٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے
    زندگی سے لمبی ہے، بات اُس رَت جگے کی ہے
    راستے میں کیسے ہو
    بات تخلیئے کی ہے

    تخلیئے کی باتوں میں گفتگو اِضافی ہے
    پیا ر کرنے والوں کو اِک نگاہ کافی ہے
    ہو سکے تو سُن جاؤ ایک دن اکیلے میں
    تم سے کیا کہیں جاناں، اس قدر جھمیلے میں
    امجد اسلام امجد
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X