Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

دستک کسی کی ہے کہ گماں دیکھنے تو دے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • دستک کسی کی ہے کہ گماں دیکھنے تو دے



    دستک کسی کی ہے کہ گماں دیکھنے تو دے
    دروازہ ہم کو تیز ہوا دیکھنے تو دے
    اپنے لہو کی تال پہ خواہش کے مور کو
    اے دشتِ احتیاط کبھی ناچنے تو دے
    سودا ہے عمر بھر کا کوئی کھیل تو نہیں
    اے چشمِ یار مجھ کو ذرا سوچنے تو دے
    اُس حرفِ ۔’’کُن‘‘ کی ایک امانت ہے میرے پاس
    لیکن یہ کائنات مجھے بولنے تو دے
    شاید کسی لکیر میں لکھا ہو میرا نام
    اے دوست اپنا ہاتھ مجھے دیکھنے تو دے
    یہ سات آسمان کبھی مختصر تو ہوں
    یہ گھومتی زمین کہیں ٹھہرنے تو دے
    کیسے کسی کی یاد کا چہرہ بناؤں میں
    امجدؔ وہ کوئی نقش کبھی بھولنے تو دے

    Amjad islam Amjad
    Hacked by M4mad_turk
    my instalgram id: m4mad_turk
Working...
X