Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

وطن کے لیے ایک دعا ۔ از احمد ندیم قاسمی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • وطن کے لیے ایک دعا ۔ از احمد ندیم قاسمی





    وطن کے لیے ایک دعا ۔ از احمد ندیم قاسمی

    خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
    وہ فصل گل ، جسے اندیشہ زوال نہ ہو
    یہاں جو پھول کھلے، وہ کھلا رہے صدیوں
    یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

    یہاں جو سبزہ اگے، وہ ہمیشہ سبز رہے
    اور ایسا سبز ، کہ جس کی کوٴی مثال نہ ہو
    گھنی گھٹاٴیں یہاں ایسی بارشیں برسا ٴیں
    کہ پتھروں سے بھی روٴید گی محال نہ ہو

    خدا کرے کہ نہ خم ہو سر وقار وطن
    اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو
    ہرایک فرد ہو تہذیب و فن کا اوج کمال
    کوٴی ملول نہ ہو، کوٴی خستہ حال نہ ہو

    خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کےلیے
    حیات جرم نہ ہو، زندگی وبال نہ ہو
    خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
    وہ فصل گل ، جسے اندیشہ زوال نہ ہو

    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: وطن کے لیے ایک دعا ۔ از احمد ندیم قاسمی

    aameen

    buhat khoob.....

    Comment

    Working...
    X