Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Shaad Azeem Aabadi

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Shaad Azeem Aabadi

    ڈھونڈو گے اگر مُلکوں مُلکوں ملنے کے نہیں، نایاب ہیں ہم
    تعبیر ہے جس کی حسرت و غم، اے ہم نفسو! وہ خواب ہیں ہم

    اے درد! پتا کچھ تُو ہی بتا، اب تک یہ معمّہ حل نہ ہوا
    ہم میں ہے دلِ بیتاب نہاں، یا آپ دلِ بیتاب ہیں ہم

    میں حیرت و حسرت کا مارا، خاموش کھڑا ہوں ساحل پر
    دریائے محبت کہتا ہے آ کچھ بھی نہیں پایاب ہیں ہم

    ہوجائے بکھیڑا پاک کہیں، پاس اپنے بُلالیں بہتر ہے!
    اب دردِ جُدائی سے ان کے اے آہ! بہت بیتاب ہیں ہم

    لاکھوں ہی مسافر چلتے ہیں، منزل پہ پہنچتے ہیں دو ایک
    اے اہلِ زمانہ! قدر کرو! نایاب نہ ہوں، کم یاب ہیں ہم

    مُرغانِ قفس کو پھولوں نے اے شاد یہ کہلا بھیجا ہے
    آجاؤ ، جو تُم کو آنا ہو، ایسے میں، ابھی شاداب ہیں ہم
    For New Designers
    وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

  • #2
    Re: Shaad Azeem Aabadi

    very nice

    Comment

    Working...
    X