دشت و دریا کے یہ اُس پار کہاں تک جاتی
گھر کی دِیوار تھی، دِیوار کہاں تک جاتی
مِٹ گئی حسرتِ دِیدار بھی رفتہ رفتہ
ہِجر میں حسرتِ دِیدار کہاں تک جاتی
تھک گئے ہونٹ تیرا نام بھی لیتے لیتے
ایک ہی لفظ کی تکرار کہاں تک جاتی
لاج رکھنا تھی مسیحائی کی ہم کو ورنہ
دیکھتے لذّت آزار کہاں تک جاتی
راہبر اُس کو سرابوں میں لئے پھرتے تھے
خلقتِ شہر تھی بیمار کہاں تک جاتی
تُو بہت دُور، بہت دُور گیا تھا مجھ سے
میری آواز میرے یار کہاں تک جاتی
گھر کی دِیوار تھی، دِیوار کہاں تک جاتی
مِٹ گئی حسرتِ دِیدار بھی رفتہ رفتہ
ہِجر میں حسرتِ دِیدار کہاں تک جاتی
تھک گئے ہونٹ تیرا نام بھی لیتے لیتے
ایک ہی لفظ کی تکرار کہاں تک جاتی
لاج رکھنا تھی مسیحائی کی ہم کو ورنہ
دیکھتے لذّت آزار کہاں تک جاتی
راہبر اُس کو سرابوں میں لئے پھرتے تھے
خلقتِ شہر تھی بیمار کہاں تک جاتی
تُو بہت دُور، بہت دُور گیا تھا مجھ سے
میری آواز میرے یار کہاں تک جاتی
Comment