Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

خالد علیم-باغ جناح کی شب ابتدا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • خالد علیم-باغ جناح کی شب ابتدا

    باغ جناح کی شب ابتدا

    :
    خالد علیم


    چاند نکلا ہے
    مگر چاند تو پہلے بھی نکلتا تھا
    یہ چاند، آج کا چاند
    روش سبزہ و گل پر ہی اتر آیا ہے
    مرمریں گھاس پہ جیسے کوئی آہستہ خرام
    دل کے افسردہ دروبام تک آ پہنچا ہو
    میری آنکھوں کے دریچوں میں اترتا ہوا چاند
    اب تولگتا ہے رگ جاں میں اتر آیا ہے
    اور دل کے کسی اندوہ گزشتہ کی فسردہ لہریں
    سامنے باغ کے اُس قطعۂ تاریک کے ٹھہرے ہوئے پانی میں
    دھڑک اٹھی ہیں
    قمقمے باغ کے روشن ہیں ستاروں کی طرح
    اور مرے پاس کہیں
    ایک بے نام صدا گونج اٹھی ہے
    مری خاموش سماعت میں ترے پاؤں کی چاپ
    چاندنی رات کے خاموش تحیر کی طرح پھیل رہی ہے
    کوئی آوارہ و بے راہ تصور مرے سینے میں چمک اٹھا ہے
    طاق جاں میں کوئی شعلہ سا دہک اٹھا ہے
    Last edited by saraah; 10 March 2012, 11:51.
    شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

  • #2
    Re: خالد علیم-باغ جناح کی شب ابتدا

    اتنی جزباتی شاعری
    ایسی شاعری سے جو ہیجان برپا ہوتا ہے معلوم نہیں اس کی وجہ کیا ہوتی ہے
    کیا شاعر انسانی جزبات سے کھیلتا ہے یا اسے پچاس گنا بڑھا دیتا ہے؟

    *انتخاب لاجواب ہے کیا *یہ آپ کی شاعری ہے؟
    Last edited by Jamil Akhter; 9 March 2012, 23:39.
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

    Comment


    • #3
      Re: خالد علیم-باغ جناح کی شب ابتدا

      خالد علیم میرا نام نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔باقی باتیں آپ کسی شاعر سے پوچھیں کیونکہ مجھ میں اس پڑھ کے کوئی ہیجان برپا نہیں ہوا ۔۔شکریہ
      شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

      Comment


      • #4
        Re: خالد علیم-باغ جناح کی شب ابتدا

        ٹھیک ہے خالد علیم کا نام میری نظروں سے اوجھل رہا مگر یقین جانئے اس میں میرا اتنا قصور ہےکہ میں اس شاعری میں کھو کر سب بھول گیا
        اگر آپ کو پڑھنے کے بعد کوئی فیلنگ نہیں ہوئی تو اس کا مطلب ہے آپ ٹھنڈے جزبات رکھتی ہیں یا پھر محبت جیسے لطیف جزبے سے ناآشنا ہیں
        Last edited by Jamil Akhter; 10 March 2012, 08:49.
        ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
        سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

        Comment


        • #5
          Re: خالد علیم-باغ جناح کی شب ابتدا

          اچھی نظم ہے
          شکریہ
          :star1:

          Comment


          • #6
            Re: خالد علیم-باغ جناح کی شب ابتدا

            Originally posted by Gambler View Post
            ٹھیک ہے خالد علیم کا نام میری نظروں سے اوجھل رہا مگر یقین جانئے اس میں میرا اتنا قصور ہےکہ میں اس شاعری میں کھو کر سب بھول گیا
            اگر آپ کو پڑھنے کے بعد کوئی فیلنگ نہیں ہوئی تو اس کا مطلب ہے آپ ٹھنڈے جزبات رکھتی ہیں یا پھر محبت جیسے لطیف جزبے سے ناآشنا ہیں
            ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔ نو کمنٹس جمیل بھائی
            شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

            Comment


            • #7
              Re: خالد علیم-باغ جناح کی شب ابتدا

              Bohat hi khoobsurat tehreer, aur bohat hi acha intikhaab.

              thanks for sharing with us, khush rahyeh

              FI amaan ALLAH

              Originally posted by saraah View Post
              باغ جناح کی شب ابتدا

              :
              خالد علیم


              چاند نکلا ہے
              مگر چاند تو پہلے بھی نکلتا تھا
              یہ چاند، آج کا چاند
              روش سبزہ و گل پر ہی اتر آیا ہے
              مرمریں گھاس پہ جیسے کوئی آہستہ خرام
              دل کے افسردہ دروبام تک آ پہنچا ہو
              میری آنکھوں کے دریچوں میں اترتا ہوا چاند
              اب تولگتا ہے رگ جاں میں اتر آیا ہے
              اور دل کے کسی اندوہ گزشتہ کی فسردہ لہریں
              سامنے باغ کے اُس قطعۂ تاریک کے ٹھہرے ہوئے پانی میں
              دھڑک اٹھی ہیں
              قمقمے باغ کے روشن ہیں ستاروں کی طرح
              اور مرے پاس کہیں
              ایک بے نام صدا گونج اٹھی ہے
              مری خاموش سماعت میں ترے پاؤں کی چاپ
              چاندنی رات کے خاموش تحیر کی طرح پھیل رہی ہے
              کوئی آوارہ و بے راہ تصور مرے سینے میں چمک اٹھا ہے
              طاق جاں میں کوئی شعلہ سا دہک اٹھا ہے
              sigpic

              Comment

              Working...
              X