Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اردوب ادب کی تاریخ میں صف اول کی نظمیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اردوب ادب کی تاریخ میں صف اول کی نظمیں

    اردو ادب کی تاریخ میں کچھ ایسی یادگار نظمیں جو اپنے فن میں
    مکمل اور اپنے اظہار میں جامع ہیں۔۔یہ سلیکشن بابا کھجل سائیں کی بنائی ہوئی
    ہے اپ چاہیں تو اس میں تردید کر سکتے ہیں کہ حرف اخر تو کوئی بات نہیں ہوتی
    لیکن میرا دعوی ہے ( کہ شاعری ہی وہ صنف ہے جس کے رموز اسرار کی تھوڑی
    بہت سدھ بدھ رکھتا ہوں ) اور اس بحر ذخار کی سیاحی میں بیس سال گنوائے ہیں





    یہ وہ نظمیں ہیں جو میرے مطابق اردور ادب میں صف اول کی نظموں میں جگہ پانے کے
    لائق ہیں اور انشا اللہ میں ان کو شئیر بھی کروں گا





    ٹرمنس ( ڈاکٹر وزیر آغا ) حسن کوزہ گر ١ ( راشد)
    دریچہ اور شام ( فیض )
    لب جوئبار سے ( میرا جی )
    تالاب اور ربط ( ندیم )
    اندھیرا ( مخدوم )
    اخری ملاقات اور خاک دل ( جان نثار اختر)
    نیا سال ( قیوم نظر )
    اٹو گراف اور توسیع شہر ( مجید امجد )
    میرے دشمن کی موت ( منیر نیازی )
    اکیلی بستیاں، اور تم کہاں ( محبوب خزاں )
    ایک لڑکا ( اختر الایمان )
    کتبہ ( تصدق حیسن خالد
    )



    انتظار کئجے گا

    خوش رہیں

    بی کے ایس
    :(

  • #2
    Re: اردوب ادب کی تاریخ میں صف اول کی نظمیں

    ok intazar hay
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

    Comment


    • #3
      Re: اردوب ادب کی تاریخ میں صف اول کی نظمیں

      :rose :rose


      شکریہ جمیل

      سب سے پہلے احمد ندیم قاسمی کی ایک شاہکار نظم سے ابتدا کروں گا جس کا
      عنوان ایک تالاب کی کہانی ہے

      احمد ندیم قاسمی ہمہ جہت شخصیت جن کی ساری زندگی پرورش لوح قلم میں گزری
      کبھی شعر کہا کبھی نثر لکھی کبھی کالم تحریر کیا۔۔ندیم کے ہاں متنوع موضوعات
      کا ایک لامتناعی سلسہ نظر آتا ہے۔۔ ان کی ترقی پسند سوچ افسوس عوام الناس
      میں وہ قبولیت حاصل نہ کر سکی جس کہ وہ بجا طور پہ حقدار تھے لیکن انے
      انے والے کسی دور میں لوگوں کی سوچ اس سطع تک ائے گی کہ وہ ان کے صحیح
      مقام کا اداراک کر سکیں گے پیش خدمت ہیں ان کی دو کلاسک نظمیں تالاب اور ربط




      ایک تالاب کی کہانی



      آج دفتر جاتے ہوئے
      ایک بچے کو دیکھا
      کہ تختی کو بلا بنائے کھڑا تھا
      مجھے دیکھتےہی وہ بولا
      چلو گیند پھینکو

      شہنشاہ ِمعصومیت کے یہ احکام جب میں بجا
      لا چکا
      تو یکایک میں بچپن کے ماحول میں تھا
      میرے ہاتھ میں میری تختی تھی
      اور سر پہ بستہ تھا
      اور میری صحت بلا کی تھی


      ابھی وقت باقی تھا
      اور میں خراماں خراماں چلا جا رہا تھا
      میرے مدرسے اور مجھ میں فقط ایک تالاب کا
      فاصلہ تھا
      یہ تالاب کل تک تو بارش کے پانی سے لبریز تھا
      آج لیکن نہ پنہاریاں گاگریں بھر رہی تھیں
      نہ مرغابیاں تیرتی تھی
      فقط ایک شیشہ سا مشرق سے مغرب تلک جگمگاتا تھا
      اور ایک دھندلائے سورج کو کتنی ہی موہوم قاشوں
      میں بانٹے زمیں پر بچھا تھا

      میں کچھ سہما سہما سا کچھ دم بخود سا کھڑا تھا
      کہ استاد جی مدرسے جاتے ہوئے مرے پاس ٹھہرے
      بڑے پیار سے مجھ سے کہنے لگے
      تم نے تالاب کا حال دیکھا؟
      گئی رات شدت کی سردی پڑی تھی
      سو تالاب کی سطع منجمد ہو کے تالاب کی
      ساری صورت بدل دی

      ابھی دھوپ تیز ہو گی
      تو تالاب کی سطع چٹخے گی
      پھر برف کی چادر سی یہاں سے وہاں، تیرتی
      اور پگھتی ہوئی
      اخرکار پانی میں گھل جائے گی
      اور تالاب نیچے سے اوپر ابھر اآئے گا !




      مجھ کو پانی پہ رحم آگیا
      ٹھنڈ سے کانپتے کانپتے اس کا کیا حال ہو گا
      اسے برف کے قید خانے سے کیسے رہائی دلائوں
      اسے دھوپ میں لا کے کیسے بٹھائوں
      یکایک مجھے ہاتھ میں اپنی تختی نظر آگئی
      میں نےیخ سطع پر کھنچ کر اس کو مارا
      تو برف ایک دم ٹھیکری ٹھیکری ہو گئی
      اور نیچے سے پانی نے ایک قہقہ مار کر مجھ سے آنکھیں ملائی
      تو جیسے مجھے دوجہاں کی خوشی گھٹریوں گھٹریوں مل گئی!


      اب میں دفتر جاتا ہوں
      اور اپنی عینک لگی آنکھ سے دیکھتا ہوں
      کہ چاروں طرف سطع پر برف چھائی ہوئی ہے
      مگر میرےہاتھوں میں تختی نہیں ہے
      اُسے میرا علم، اور عمر، اور کتنے کڑے تجربے چھین
      کر لے گئے ہیں


      میں محبوس پانی کی حالت پہ کڑھتا ہوں
      اور صرف کڑھتا ہوں
      اور صرف کڑھنے سے سورچ چمکتے نہیں
      اور برفیں پگھلتی نہیں


      :rose :rose
      Last edited by Dr Fausts; 8 August 2011, 22:12.
      :(

      Comment


      • #4
        Re: اردوب ادب کی تاریخ میں صف اول کی نظمیں

        lovely..beautiful..amir dear app waqyi dil nashin tahreerin likhty ho..appp inko book ki shape may publish karain tahlka macha dain geen:rose
        ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
        سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

        Comment


        • #5
          Re: اردوب ادب کی تاریخ میں صف اول کی نظمیں

          Originally posted by Jamil Akhter View Post
          lovely..beautiful..amir dear app waqyi dil nashin tahreerin likhty ho..appp inko book ki shape may publish karain tahlka macha dain geen:rose
          :)

          یہ نظم تو احمد ندیم قاسمی صاحب کی ہے میری نہیں

          rose
          میری پسندیدہ فلیڈ فلسفہ اور تقابلی مذاہب ہے ان پہ لکھے گئے مقالات پہ مشتمل
          ایک کتاب قریبا مکمل ہے اس کے لے اوٹ اور پروف ریڈنگ پہ کام ہو رہا۔۔ کچھ عرصہ تک
          مارکیٹ میں آجائے گی۔۔


          بہت زیادہ خوش رہیں


          بابا کجھل سائیں
          :(

          Comment


          • #6
            Re: اردوب ادب کی تاریخ میں صف اول کی نظمیں

            tab bhi app kay zok ki dad na dena zyadtti hogi...ba-zooq hona bhi baray kush naseebi ki bat a:rose
            ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
            سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

            Comment


            • #7
              Re: اردوب ادب کی تاریخ میں صف اول کی نظمیں

              احمد ندیم قاسمی کی ہی دوسری نظم ربط بھی بجا طور پر نظموں کی تاریخ
              میں ایک سنگ میل۔۔ہر اچھا فنکار تنہا ہوتا اور اس کے ہاں تنہائی کا اظہار
              مختلف پیرایوں میں کیا جاتا رہا فیض کے ہاں تنہائی یہاں کوئی نہیں کوئی نہیں
              آئے گا کی تکرارا ملتی لیکن ندیم نے تنہائی کو کس دلکش اندازمیں بیان کیا
              یہ نظم پڑھ کے جان سکیں گے


              بی کے ایس




              Click image for larger version

Name:	qasmi3.gif
Views:	2
Size:	24.6 KB
ID:	2418889
              :(

              Comment


              • #8
                Re: اردوب ادب کی تاریخ میں صف اول کی نظمیں

                nice..........................

                Comment


                • #9
                  Re: اردوب ادب کی تاریخ میں صف اول کی نظمیں

                  so nice............

                  Comment


                  • #10
                    Re: اردوب ادب کی تاریخ میں صف اول کی نظمیں

                    well..............

                    Comment


                    • #11
                      Re: اردوب ادب کی تاریخ میں صف اول کی نظمیں

                      @

                      azaad nazmein... me ki kamzori hain.... be inhteha pasnd hai yeh nazmein me ko.... keep sharing.... : )

                      Comment


                      • #12
                        Re: اردوب ادب کی تاریخ میں صف اول کی نظمیں

                        Bohat hi khobsurat nasr hain, keep sharing, khush rahyeh,
                        sigpic

                        Comment


                        • #13
                          Re: اردوب ادب کی تاریخ میں صف اول کی نظمیں

                          Bohat Khoob. bohat umda kawish hai

                          Comment

                          Working...
                          X