Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ہم کسی کی آرزو میں*کیا سے کیا ہونے لگے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ہم کسی کی آرزو میں*کیا سے کیا ہونے لگے

    :salam:

    جس قدر شکوے تھے، سب حرفِ دُعا ہونے لگے

    ہم کسی کی آرزو میں*کیا سے کیا ہونے لگے!

    بیکسی نے بے زبانی کو زباں کیا بخش دی
    جو نہ کہہ سکتے تھے، اشکوں سے ادا ہونے لگے!

    ہم زمانہ کی سخن فہمی کا شکوہ کیا کریں؟
    جب ذرا سی بات پر تم بھی خفا ہونے لگے!

    رنگِ محفل دیکھ کر دنیا نے نظریں*پھیر لیں
    آشنا جتنے بھی تھے، نا آشنا ہونے لگے!

    ہر قدم پر منزلیں کچھ دور یوں ہوتی گئیں
    راز ہائے زندگانی ہم پہ وا ہونے لگے

    سربریدہ ، خستہ ساماں، دل شکستہ، جاں بلب
    عاشقی میں*سُرخ رُو، نامِ خدا ہونے لگے!

    آگہی نے جب دکھائی راہِ عرفانِ حبیب
    بُت تھے جتنے دل میں، سب قبلہ نما ہونے لگے

    عاشقی کی خیر ہو سرور کہ اب اس شہر میں
    وقت وہ آیا ہے بندے بھی خُدا ہونے لگے!
    For New Designers
    وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

  • #2
    Re: ہم کسی کی آرزو میں*کیا سے کیا ہونے لگے

    Bohut khoob chiips

    Thanks

    Comment


    • #3
      Re: ہم کسی کی آرزو میں*کیا سے کیا ہونے لگے

      wah wah buth he khoooob
      I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

      Comment


      • #4
        Re: ہم کسی کی آرزو میں*کیا سے کیا ہونے لگے

        ahaaaaaaaaaaaa kya baat hai wahhhhh
        شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

        Comment


        • #5
          Re: ہم کسی کی آرزو میں*کیا سے کیا ہونے لگے

          buht khoob
          u can't gain RESPECT by choice nor by requesting it... it is earned through your words & actions."

          :pr:

          Comment


          • #6
            Re: ہم کسی کی آرزو میں*کیا سے کیا ہونے لگے

            Bohat Khoob

            Comment

            Working...
            X