اردو
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
القرطاس
Collapse
X
-
ادبی محفل سے محفل مجرہ تک
م جوتے گھسیٹتے کر قاضی جی کی آرٹ گیلری میں داخل ہوے ۔ قاضی جی
بولے بیٹھیں نا( ہم نے کون سا کھڑے رہنا تھا ) ہم کرسی پر بیٹھ گے
قاضی جی نے دوبارہ کہا میں کچھ سوچ رہا ہوں ( سوچیں جی ہم نے کون سا
پابندی لگا رکھی ہے)
پھر خود ہی بولے پوچھیں گے نہیں
آپ خود ہی فرما دیں ہم نے شرافت سے کہا
میں چاہتا ہوں یہاں ادبی محفل سجائی جائے
قاضی جی نے اشارہ بازی کرتے ہوئے بتایا
ہم نے کرسی ان کے اور نزدیک کر لی اور پوچھا
قاضی جی ارادہ کیا ہے
دیکھیں یہاں نظم و نثر پر گفتگو کی جائے تو کتنے افوائد حاصل ہو سکتے ہیں
ہمارا تحیل ایک منٹ میں اس محفل میں جا پہنچا جس کی تشکیل کے بارے میں
ابھی قاضی جی نے ہمیں آگاہ کیا تھا
کرسیاں لگی ہوئی ہیں قاضی صاحب بول رہے ہیں غالب بہت عظیم شاعر تھے
اتنے میں ایک بالکل غیر ادبی شخصیت ہمارے اور قاضی جی کے درمان کھڑی ہو گئ یہ لیں جی میری آج کی کمیٹی !! اور انھوں نے کچھ نوٹ قاضی جی کے
ہاتھ پر رکھ دئے ۔ درمیان میں ایک حقہ بھی رکھا ہوا تھا جس کا بھی جی چاہتا حقے کی انی کے ساتھ منھ لگا دیتا گڑ گڑ
ابھی کمیٹی والی شخصیت گی ہی تھیں کے دو اور شخصیات آرٹ گیلری میں
داخل ہوتی ہیں اور حقہ نوشی کی فرمائش کرتی ہیں
ہم ان کے لئے جگہ بناتے ہیں پہلے ہی کش پر ایک کہنے لگے یہ کیا سوکھا تماکو
جی
نہیں جی حقے کے لوٹے میں پانی بھی ڈالا تھا قاضی جی حقے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں
یہ ڈالیں یہ تماکو کے ذاحقے کو جاندار کر دے کا انھوں نے جیب سے کالے رنگ کی
کوئی چیز نکالی اور تماکو والی انگیٹی میں ڈالنے لگے ایک تیز بو نے ہمارے تیرہ چودہ تبق روشن کر دیے
پھر حقہ چلنے لگا چار سو کیا کرامات وقع پزیر ہو نے لگیں ،
قاضی جی نے اپنی آرٹ گیلری میں جو جو پرندے بنائے تھے وہ اُڑ کر کمرے میں
پھرنے لگے سامنے والی دیوار پر دو بہت پیارے طوطے تھے وہ اڑ کر سامنے واقع
سکول ہور سنز گریمر سکول کی دیوار پر جا بیٹھے قاضی جی کے منہ سے بے اختیار نکل گیا او میرے طوطے اڑ گے
اور پھر جو دیوار پر حسینہ عالم کی تصویر لگی ہوئی تھی وہ بھی باہر نکل آئی
یقینا" حقے کی کرامات کا نتیجہ تھا ۔ حسینہ عالم نے شر انگیز انداز میں قاضی
جی کی طرف جھک کر کہا کیا خیال ہے ناچ گانا نا ہو جائے
نیک کام میں دیر کس بات کی قاضی جی نے تابع فرمانی کے انداز میں
سر تسلیم خم کرتے ہوئے کہا
لیکن ناچوں کہاں یہ اتنا گند پڑا ہوا ہے حسینہ عالم نے قاضی جی کی شاہکار تخلیکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا
ایں ان کو آگ لگا دیتے ہیں پہلے اسے باہر نکالتے ہیں
پھر تمام قاضی جی کی تخلیقات باہر نکلی جاتی ہیں اور
انھیں آگ لگا دی جاتی ہے
جناب آپ نے کیا سوچا
قاضی جی کے اس سوال نے مجھے تخیل کی دنیا سے نکال کر حواس کی دنیا
میں لا پھینکا
رہنے دیں قاضی جی اس بارے میں سوچنے والے اور بہت لوگ ہیں
جملہ حقوق محفوظ ہیںYOU ARE NOT ALLOWED HAVE A LINK OF OTHER FORUMS IN YOUR SIGNATURES AND/OR SIGNATURES. AS YOU ARE NOT ALLOWED TO PROMOTE ANY FORUM ON PEGHAM. IF YOU DON'T FOLLOW THE RULES YOU'LL BE BANNED!
Comment