Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

rastey ka intekhaab zarori sa ho gaya

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • rastey ka intekhaab zarori sa ho gaya



    رستے کا انتخاب ضروری سا ہوگیا
    اب اختتام باب ضروری سا ہو گیا
    ہم چپ رہے تو اور بھی الزام آئے گا
    اب کچھ نہ کچھ جواب ضروری سا ہو گیا
    ہم ٹالتے رہے کہ یہ نوبت نہ آنے پائے
    پھر ہِجر کا عذاب ضروری سا ہو گیا
    ہر شام جلد سونے کی عادت ہی پڑ گئی
    ہر رات ایک خواب ضروری سا ہو گیا
    آہوں سے ٹوٹتا نہیں یہ گنبدِ سیاہ
    اب سنگِ آفتاب ضروری سا ہو گیا
    دینا ہے امتحان تمہارے فراق کا
    اب صبر کا نِصاب ضروری سا ہو گیا
    اعتبار ساجد

    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X