جب دو دلوں میں پیار نہیں رہتا
پھر کسی چیز کا انتظار نہیں رہتا
دل کی دنیا سے جب کوئی دور چلا جائے،
آنسئوں پہ بھی پھر اختیار نہیں رہتا۔
کوئی بھی جذبہ یہاں مستقل نہیں رہتا،
شوق مٹ جائے تو شاھکار نہیں رہتا۔
لفظوں کی محبت ہو خلوص نا ہو شامل،
پیار نہ ہو پورا تو پائیدار نہیں رہتا۔
پھر الفت کے آشیانے میں کچھ نہیں رہتا،
پیار میں جب زندہ اعتبار نہیں رہتا۔
سوچتا ہوں میں بھی دنیا سے صلح کرلوں،
وہ بھی سنا ہے کہ سوگوار نہیں رہتا۔
لفظوں میں کڑواہٹ، ہر بات پہ ضد کرنا،
الفت کا پھر کوئی آثار نہیں رہتا۔
اگر دل میں احساس نہ رہے انجم،
پھر جذبہ کوئی بھی بیدار نہیں رہتا۔
پھر کسی چیز کا انتظار نہیں رہتا
دل کی دنیا سے جب کوئی دور چلا جائے،
آنسئوں پہ بھی پھر اختیار نہیں رہتا۔
کوئی بھی جذبہ یہاں مستقل نہیں رہتا،
شوق مٹ جائے تو شاھکار نہیں رہتا۔
لفظوں کی محبت ہو خلوص نا ہو شامل،
پیار نہ ہو پورا تو پائیدار نہیں رہتا۔
پھر الفت کے آشیانے میں کچھ نہیں رہتا،
پیار میں جب زندہ اعتبار نہیں رہتا۔
سوچتا ہوں میں بھی دنیا سے صلح کرلوں،
وہ بھی سنا ہے کہ سوگوار نہیں رہتا۔
لفظوں میں کڑواہٹ، ہر بات پہ ضد کرنا،
الفت کا پھر کوئی آثار نہیں رہتا۔
اگر دل میں احساس نہ رہے انجم،
پھر جذبہ کوئی بھی بیدار نہیں رہتا۔
Comment