اسلام و علیکم ایک ہلکی پھلکی سے غزل آپ سے کی نذر
وہ بات تو دل کو لگی ہوگی
جو بات بھی دل سے کہی ہوگی
وہ مسکرا دیں جو ذرا سا ،پھر
سارے جہاں میں روشنی ہوگی
تم نے مجھے اپنا کہا ہوگا
دنیا تو ساری جل گئی ہوگی؟
جی اُٹھے ہیں جو زرد سے پتے
تو بھی کبھی ان پر چلی ہوگی
ہر شعر تیرے نام کر ڈالا
ہم سے کہاں اب شاعری ہوگی
اس ہجر میں کیا حال ہے میرا
کیا رات بھر تو جاگتی ہوگی ؟؟
کتنی حسیں ہے یہ فضا راز
کتنی حسیں وہ لگ رہی ہوگی
نجیح الدین رازؔ
وہ بات تو دل کو لگی ہوگی
جو بات بھی دل سے کہی ہوگی
وہ مسکرا دیں جو ذرا سا ،پھر
سارے جہاں میں روشنی ہوگی
تم نے مجھے اپنا کہا ہوگا
دنیا تو ساری جل گئی ہوگی؟
جی اُٹھے ہیں جو زرد سے پتے
تو بھی کبھی ان پر چلی ہوگی
ہر شعر تیرے نام کر ڈالا
ہم سے کہاں اب شاعری ہوگی
اس ہجر میں کیا حال ہے میرا
کیا رات بھر تو جاگتی ہوگی ؟؟
کتنی حسیں ہے یہ فضا راز
کتنی حسیں وہ لگ رہی ہوگی
نجیح الدین رازؔ
Comment