جو سائے سے بھی ڈرتا تھا، محبت کس طرح کرتا
وہ خود اپنے قبیلے سے بغاوت کس طرح کرتا
بجھا کے اپنی آنکھوں کو وہ کرنیں بانتتا کیسے ؟
جو خود مفلس بلا کا تھا، سخاوت کسطرح کرتا
مجھے تو خود نمائی سے بھی نفرت کس بلا کی تھی
میں لوگوں کے دکھانے کو عبادت کس طرح کرتا
بھرے بازار میں خود کو بچا کر ایسے رکھا ہے
کہ میں تیری امانت میں خیانت کسطرح کرتا
مجھے موقع پرستوں نے سدا گھیرے ہوئے رکھا
تو میں پھر ایسے لوگوں سے محبت کس طرح کرتا
سمجھ میں کچھ نہیں آتا سبب ترکِ مراسم کا
تو خود کو یا زمانے کو ملامت کس طرح کرتا
یہ مانا روز ہی عمران جیتا روز مرتا تھا
مگر تجھ کو بھلانے کی جسارت کس طرح کرتا؟

08-03-2010
Comment