میں کیا لکھوں کوئی پڑھتا نہیں ہے
میں کیا بولوں کوئی سنتا نہیں ہے
تمہیں اپنا سکیں لگتا نہیں ہے
مگر چھوڑیں گے یہ سوچا نہیں ہے
کوئی منزل مری منزل نہیں ہے
کوئی بھی راستہ سیدھا نہیں ہے
عداوت سے بھری ہے ساری بستی
کوئی لہجہ مگر روکھا نہیں ہے
وہی بے کاریاں فنکاریاں ہیں
کہ طرزِ زیست ابھی بدلا نہیں ہے
ہے اِس میں زہر اب رنج و الم کا
مرا لہجہ مرا لہجہ نہیں ہے
فلک پہ جا کہ ہو جلوہ نما تُو
تری دنیا مرا کوچہ نہیں ہے
چھڑی سے ساری دنیا دیکھتا ہے
یہ اندھا عقل کا اندھا نہیں ہے
مری نظریں سلامت ہیں ابھی تک
تبھی منظر کوئی دھندلا نہیں ہے
برا ہے جو نہیں اُس میں برائی
جواچھا ہے وہی اچھا نہیں ہے
میری ہستی مٹانے کا نہ سوچو
یہپربت ہے کوئی زرہّ نہیں ہے
ہمیں چھوڑا ہے تو نے تیری مرضی
زرا سا دُکھ ہے یہ، صدمہ نہیں ہے
وہ کتنا دِل نشیں ہے کیسے لکھیں ؟
بٹھا کہ رُو بہ رُو دیکھا نہیں ہے
غزل کی 'لام' ہو کیسے مکمل
تجھے میں نے ابھی سوچا نہیں ہے
میں کیا بولوں کوئی سنتا نہیں ہے
تمہیں اپنا سکیں لگتا نہیں ہے
مگر چھوڑیں گے یہ سوچا نہیں ہے
کوئی منزل مری منزل نہیں ہے
کوئی بھی راستہ سیدھا نہیں ہے
عداوت سے بھری ہے ساری بستی
کوئی لہجہ مگر روکھا نہیں ہے
وہی بے کاریاں فنکاریاں ہیں
کہ طرزِ زیست ابھی بدلا نہیں ہے
ہے اِس میں زہر اب رنج و الم کا
مرا لہجہ مرا لہجہ نہیں ہے
فلک پہ جا کہ ہو جلوہ نما تُو
تری دنیا مرا کوچہ نہیں ہے
چھڑی سے ساری دنیا دیکھتا ہے
یہ اندھا عقل کا اندھا نہیں ہے
مری نظریں سلامت ہیں ابھی تک
تبھی منظر کوئی دھندلا نہیں ہے
برا ہے جو نہیں اُس میں برائی
جواچھا ہے وہی اچھا نہیں ہے
میری ہستی مٹانے کا نہ سوچو
یہپربت ہے کوئی زرہّ نہیں ہے
ہمیں چھوڑا ہے تو نے تیری مرضی
زرا سا دُکھ ہے یہ، صدمہ نہیں ہے
وہ کتنا دِل نشیں ہے کیسے لکھیں ؟
بٹھا کہ رُو بہ رُو دیکھا نہیں ہے
غزل کی 'لام' ہو کیسے مکمل
تجھے میں نے ابھی سوچا نہیں ہے
Comment