:mashallah:
دل میں خیالِ یار ہے اور ہم ہیں آج کل
وہ بھی جفا شعار ہے اور ہم ہیں آج کل
نظروں میں اُس کا پیار ہے اور ہم ہیں آج کل
اک حسنِ بے شمار ہے اور ہم ہیں آج کل
دل کو تمہاری یاد سے فرصت نہیں ذرا
اِک یہ ہی کاروبار ہے اور ہم ہیں آج کل
سوچیں مہک سی اُٹھی ہیں مثلِ گلاب سب
خوشبو کا اِک حصار ہے اور ہم ہیں آج کل
اُکتا گئی ہے منظرِ دنیا سے اب نظر
تنہائیوں کی غار ہے اور ہم ہیں آج کل
دل اب بساطِ عشق کے اُس مرحلے پہ ہے
نہ جیت ہے نہ ہار ہے اور ہم ہیں آج کل
اب چھوڑ دی ہے ہم نے حقیقت کی آرزو
خوابوں کا اِک دیار ہے اور ہم ہیں*آج کل
عمران اب کے ہوش میں آنا محال ہے
اُس آنکھ کا خمار ہےاور ہم ہیںآج کل
دل میں خیالِ یار ہے اور ہم ہیں آج کل
وہ بھی جفا شعار ہے اور ہم ہیں آج کل
نظروں میں اُس کا پیار ہے اور ہم ہیں آج کل
اک حسنِ بے شمار ہے اور ہم ہیں آج کل
دل کو تمہاری یاد سے فرصت نہیں ذرا
اِک یہ ہی کاروبار ہے اور ہم ہیں آج کل
سوچیں مہک سی اُٹھی ہیں مثلِ گلاب سب
خوشبو کا اِک حصار ہے اور ہم ہیں آج کل
اُکتا گئی ہے منظرِ دنیا سے اب نظر
تنہائیوں کی غار ہے اور ہم ہیں آج کل
دل اب بساطِ عشق کے اُس مرحلے پہ ہے
نہ جیت ہے نہ ہار ہے اور ہم ہیں آج کل
اب چھوڑ دی ہے ہم نے حقیقت کی آرزو
خوابوں کا اِک دیار ہے اور ہم ہیں*آج کل
عمران اب کے ہوش میں آنا محال ہے
اُس آنکھ کا خمار ہےاور ہم ہیںآج کل
Comment