سجدوں کی سجاوٹ سے پیشانی سجا پیارے
چل تو بھی لگا ریڑھی اسلام سکھا پیارے
حوروں کی ہے نیلامی، جنت کی تجارت ہے
بم باندھ کمر کس لے مسجد کو اڑا پیارے
مسلک سے نہیں تیرے، گمراہ ہوں یہ لازم ہے
ایمان پہ میرے اب ضربیں تو لگا پیارے
تفریق کی باتیں کر، مشرک تو مجھے کہہ دے
پھر قتل کو میرے بھی جائز تو بتا پیارے
تبلیغ کی دعوت میں تکفیر کا نعرہ ہے
اس سچ پہ مجھے اب تو دنیا سے اٹھا پیارے
گمراہ عقائد ہیں، ایمان سے مفلس ہوں
تو مار کے مجھ کو پھر فردوس کما پیارے
س ن مخمور
امر تنہائی
چل تو بھی لگا ریڑھی اسلام سکھا پیارے
حوروں کی ہے نیلامی، جنت کی تجارت ہے
بم باندھ کمر کس لے مسجد کو اڑا پیارے
مسلک سے نہیں تیرے، گمراہ ہوں یہ لازم ہے
ایمان پہ میرے اب ضربیں تو لگا پیارے
تفریق کی باتیں کر، مشرک تو مجھے کہہ دے
پھر قتل کو میرے بھی جائز تو بتا پیارے
تبلیغ کی دعوت میں تکفیر کا نعرہ ہے
اس سچ پہ مجھے اب تو دنیا سے اٹھا پیارے
گمراہ عقائد ہیں، ایمان سے مفلس ہوں
تو مار کے مجھ کو پھر فردوس کما پیارے
س ن مخمور
امر تنہائی
Comment