میری ایک کاوش آپ دوستوں کی رائے کیلئے حاضر ہے، امید کرتا ہوں بہتر ہوگی
وقت کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے ہم محبت کے مارے کہاں آگئے
بعد مدت خبر ہوسکی لوٹ کر جب تری یاد کے کارواں آگئے
یہ تو حالت ہے لوگوں کی اس شہر میں، جب ضرورت تھی مجھ کو کوئی نہ ملا
جب مقدر نے مجھ کو سہارا دیا، جانے کتنے مرے مہرباں آگئے
اِس جُھلستی ہوئی وقت کی دھوپ نے جب کبھی حد سے زیادہ جلایا ہمیں
ہم مسافر پلٹ کر گھڑی دو گھڑی اپنے گھر زیرِ سایۂ ماں آگئے
میری آنکھوں کا طرزِ تکلم الگ، میرے ہونٹوں کا طرزِ تکلم الگ
یہ ودیعت ہے مجھ کو مرے عشق کی، نت نئے مجھ کو طرزِ بیاں آگئے

Comment