غزل
خاموش مسیحا نہ کرو بات زیادہ
ایسی بھی نہیں تجھ میں کرامات زیادہ
کیوں تیز ہوئی جاتی ہے دھڑکن یہ بتائو
منہ زور ہوئے جاتے ہیں جذبات زیادہ
تشخیص بجا ہے کہ مجھے عشق ہوا ہے
نسخے میں لکھو ان سے ملاقات زیادہ
انبار غموں کا میں بھلا کیسے اٹھائوں؟
دامن ہے تہی اور یہ خیرات زیادہ
امجدؔ وہ بچھڑتے ہوئے رویا تو بھلا کیوں؟
اتنی تو نہیں تھی مِری اوقات زیادہ
امجد بخاری
-:نوٹ
اس غزل کو آپ اپنی کالر ٹیون بھی بنا سکتے ہیں
خاموش مسیحا نہ کرو بات زیادہ
ایسی بھی نہیں تجھ میں کرامات زیادہ
کیوں تیز ہوئی جاتی ہے دھڑکن یہ بتائو
منہ زور ہوئے جاتے ہیں جذبات زیادہ
تشخیص بجا ہے کہ مجھے عشق ہوا ہے
نسخے میں لکھو ان سے ملاقات زیادہ
انبار غموں کا میں بھلا کیسے اٹھائوں؟
دامن ہے تہی اور یہ خیرات زیادہ
امجدؔ وہ بچھڑتے ہوئے رویا تو بھلا کیوں؟
اتنی تو نہیں تھی مِری اوقات زیادہ
امجد بخاری
-:نوٹ
اس غزل کو آپ اپنی کالر ٹیون بھی بنا سکتے ہیں
(Ufone,9126818) (Zong,0130019396) (Jazz,254941) (Telenor,5230003465) (Warid,502466)
Comment