غزل
!تُو سجود و قیام کے پیچھے
!اور میں ہوں امام کے پیچھے
!سدرۃُالمنتہیٰ سے آگے تُو
کیا ہے تیرے مقام کے پیچھے؟
!جامِ کوثر کو آشکارا کر
کون مخفی ہے جام کے پیچھے؟
کون ہے لا سے لاالہٰ تک؟
کون ہے اس کلام کے پیچھے؟
!لفظِ کُن سے جہاں بنا ڈالا
بھید کیا تھا تمام کے پیچھے؟
کیا دکھاتا ہے روشنی د ے کر؟
کیا چھپاتا ہے شام کے پیچھے؟
کھیل کیسا رچا دیا تُو نے؟
!روزِ محشر کے نام کے پیچھے
!مِیم سے پہلے مر گیا امجد
!جب چلا الف لام کے پیچھے
امجد بخاری
!تُو سجود و قیام کے پیچھے
!اور میں ہوں امام کے پیچھے
!سدرۃُالمنتہیٰ سے آگے تُو
کیا ہے تیرے مقام کے پیچھے؟
!جامِ کوثر کو آشکارا کر
کون مخفی ہے جام کے پیچھے؟
کون ہے لا سے لاالہٰ تک؟
کون ہے اس کلام کے پیچھے؟
!لفظِ کُن سے جہاں بنا ڈالا
بھید کیا تھا تمام کے پیچھے؟
کیا دکھاتا ہے روشنی د ے کر؟
کیا چھپاتا ہے شام کے پیچھے؟
کھیل کیسا رچا دیا تُو نے؟
!روزِ محشر کے نام کے پیچھے
!مِیم سے پہلے مر گیا امجد
!جب چلا الف لام کے پیچھے
امجد بخاری
Comment