ہمیں کس کے حوالے چھوڑ چلے ہو؟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
گھٹن سی ہے دل میں
اور سانس بھی رکتا ہے۔۔
جب تیرا لمس محسوس ہوتا ہے۔
میرے ہاتھوں پر
یا میرے ارد گرد پھیلے
وحشتوں کے ساماں پر۔۔
دیکھتا ہوں جب تیری تصویر کو
بس اک پل تو رک جاتی ہے
دھڑکن دل کی ٹھہر جاتی ہے۔۔۔
پلکوں پہ لرزتے آنسو
اک طوفانِ بے بہا
بہنے کو تیار ہوتے ہیں۔۔
دیکھو نا میری جاں!
کون کہاں پر کتنا تڑپتا ہے؟
کتنوں کو تم اداس کر چلے ہو۔۔
کتنوں کی آنکھوں میں
رت جگے جگا کر چلے ہو۔۔
دیکھو تو سہی
کچھ معصوموں کی آنکھوں میں
آنسو ٹک گئے ہیں۔۔
نہ پھوٹتے ہیں
نہ جذب ہوتے ہیں۔۔
بس یک ٹک اک نظر
دیکھ کر دیکھتے رہ جاتے ہیں۔۔
سن لو جاناں!
تم نے تو لوٹ کر نہیں آنا
بس اتنا تو بتا جاتے
ہمیں کس کے حوالے چھوڑ چلے ہو؟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
گھٹن سی ہے دل میں
اور سانس بھی رکتا ہے۔۔
جب تیرا لمس محسوس ہوتا ہے۔
میرے ہاتھوں پر
یا میرے ارد گرد پھیلے
وحشتوں کے ساماں پر۔۔
دیکھتا ہوں جب تیری تصویر کو
بس اک پل تو رک جاتی ہے
دھڑکن دل کی ٹھہر جاتی ہے۔۔۔
پلکوں پہ لرزتے آنسو
اک طوفانِ بے بہا
بہنے کو تیار ہوتے ہیں۔۔
دیکھو نا میری جاں!
کون کہاں پر کتنا تڑپتا ہے؟
کتنوں کو تم اداس کر چلے ہو۔۔
کتنوں کی آنکھوں میں
رت جگے جگا کر چلے ہو۔۔
دیکھو تو سہی
کچھ معصوموں کی آنکھوں میں
آنسو ٹک گئے ہیں۔۔
نہ پھوٹتے ہیں
نہ جذب ہوتے ہیں۔۔
بس یک ٹک اک نظر
دیکھ کر دیکھتے رہ جاتے ہیں۔۔
سن لو جاناں!
تم نے تو لوٹ کر نہیں آنا
بس اتنا تو بتا جاتے
ہمیں کس کے حوالے چھوڑ چلے ہو؟
Comment